Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیسنز ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف دو روز قبل گھنٹے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کیا۔ فہیم اشرف کا ری ہیب پروگرام شروع ہو گیا ہے۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے ان پر کام شروع کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر کے مطابق انہیں مکمل فٹ ہونے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یاد رہے ورلڈکپ سے ڈراپ کرنے کے بعد فہیم اشرف کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہیں پھر ڈراپ کر دیا گیا۔
دوسری جانب کمر کی انجری کا شکار حسن علی کی فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ حسن علی نے این سی اے میں 20 منٹ شارٹ اور لانگ رننگ کے ساتھ ساتھ بولنگ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے، وہ اسی فیصد تک فٹ ہو گئے ہیں۔