Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے گزشتہ روز اپنا 100واں ٹی ٹوئنٹی میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا۔ روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلے بھارتی بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سنچری مکمل کی ہے جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ دنیا کے صرف دوسرے بیٹسمین ہیں۔
روہت شرما نے اپنے 100ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 85 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور اسی کے ساتھ وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔
رواں سال روہت شرما نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر اپنے 2000 رنز بھی مکمل کر لیے۔ گزشتہ دس سال میں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بھارتی اوپنر ہیں۔
اس سے قبل 2008ء میں وریندر سہواگ نے ایک سال میں 2000 رنز مکمل کیے تھے۔ روہت شرما 100 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 2537 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ بھارتی اوپنر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2500 رنز مکمل کرنے والے واحد کرکٹر ہیں۔