میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ایف بی آر کی جانب سے اثاثے چھپانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے محمد حفیظ کے اثاثوں کی معلومات ملنے پر گزشتہ پانچ سال کا آڈٹ شروع کر دیا ہے لیکن آل راؤنڈر نے ان تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
محمد حفیظ کا شوکاز نوٹس کے حوالے سے کہنا ہے کہ مجھے اس کا علم نہیں ہے، معلوم نہیں کیوں اس قسم کی بےبنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ محمد حفیظ کہتے ہیں کہ وہ ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حفیظ نے 17 کروڑ روپے کے اثاثے چھپائیں ہیں جس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔