Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 میں پاکستان سے پہلے بھارت ایونٹ سے باہر ہو گیا تاہم دو روز بعد ہی پاکستان بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گیا تھا۔ اس موقع پر سریش رائنا کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہوا کہ ایک، دو دن بعد گئے مگر بےشرموں کی طرح گئے، بائے بائے پاکستان۔ سریش رائنا کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا اور ان کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سریش رائنا نے وضاحت دی کہ یہ ٹویٹ ان کے بھتیجے نے کیا ہے لیکن لگتا ایسا ہی ہے کہ سریش رائنا کا اکاؤنٹ اب بھی ان کا بھتیجا چلا رہا ہے۔
ویرات کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر سریش رائنا کے اکاؤنٹ سے سالگرہ کی مبارکباد کا ٹویٹ ہوا تو کوہلی نے جواب دیا کہ شکریہ بھویش۔
بھارتی صحافیوں نے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سریش رائنا کا اکاؤنٹ اب بھی ان کا بھتیجا ہی چلا رہا ہے۔