Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

محمد حفیظ دورہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں مگر وہ ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ضرور ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف بلے باز محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ٹیم میں شمولیت نہ ہونے پر مایوس نہیں ہیں اور واپسی کے لیے وہ سخت محنت کر رہے ہیں۔
قومی کرکٹر محمد حفیظ کا پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ جو نئے کھلاڑی ہیں امید ہے وہ پرفارم کریں گے، میچ نہیں جیت سکے لیکن کافی چیزیں مثبت بھی نظر آئیں۔
محمد حفیظ نے مزید کہا کہ بلے باز غیرضروری شاٹس کھیلنے کے بجائے نیچرل گیم کھیلیں۔ یاد رہے محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد دورہ آسٹریلیا سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تھا۔