Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آصف علی اور فخر زمان سمیت قومی ٹیم کے کئی بیٹسمین ڈومیسٹک میں تو رنز اسکور کر رہے ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ میں انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ ناردرن ٹیم کے ہیڈکوچ محمد وسیم کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں محمد وسیم نے کہا کہ پہلے یہ فرق بہت زیادہ تھا مگر اب ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے باعث یہ فرق کم ہو رہا ہے۔
محمد وسیم نے کہا کہ آسٹریلیا کا ٹور کبھی بھی آسان نہیں رہا لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم سے اس طرح کی پرفارمنس کی امید نہیں تھی، جو ٹیم منتخب ہوئی تھی وہ پرفارمنس کی بنیاد پر ہوئی لیکن ہمارے پاس کوالٹی اسپنرز موجود نہیں ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی ٹیم آخری نمبر پر موجود ہے اور محمد وسیم پرامید ہیں کہ آنے والے میچز میں ان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔