Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے، سلیکٹ کرنا چیف سلیکٹر کا کام ہے، میں نے واپسی سے پہلے بہت محنت کی تھی مگر اب شاید مزید محنت کی ضرورت ہے جو میں کروں گا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ پر نظریں ہیں، کچھ گولز بنا کر تیاری کر رہا ہوں، ورلڈکپ سے چار ماہ پہلے تیاری کے لیے آسٹریلیا جا سکتا ہوں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ذاتی معاہدے کے تحت آسٹریلین ٹرینرز کے ساتھ کام کروں گا، آسٹریلیا میں ٹریننگ کر کے وہاں کی کنڈیشنز سمجھنے کا موقع ملے گا۔
احمد شہزاد نے عمر اکمل کے ساتھ موازنے کو دونوں پلئیرز کے ساتھ زیادتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو الگ الگ شخصیات ہیں، میں جو کرتا ہوں مجھے اس بنیاد پر پرکھا جائے جبکہ عمر اکمل کو انہی کے مطابق دیکھا جائے، میں یا عمر اکمل کوئی غلطی کریں تو دونوں کا ایک ساتھ موازنہ نہیں ہونا چاہیے، یہ ہم دونوں کے ساتھ زیادتی ہے۔