Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی جانے کے باوجود مایوس نہیں ہوئے اور ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ الحمد اللہ 100 سے زائد میچز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی ہے اور قومی ٹیم کو جتوانے کے لیے ہمیشہ 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے مجھے کپتان بنایا تھا، ہٹانے کا فیصلہ بھی ان کا ہے جو میں قبول کرتا ہوں اور اس پر ذرا بھی مایوسی نہیں ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کے ذریعے کم بیک کی کوشش کریں گے لیکن اس میں کتنا وقت درکار ہے وہ میں نہیں اللہ ہی جانتا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ان کی بطور کپتان واپسی ہو یا پھر کھلاڑی اس سے فرق نہیں پڑتا، وہ تو صرف پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔