Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بابر اعظم کو بطور کپتان پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کی کپتانی پر سوالات اٹھائے گئے مگر سرفراز احمد کو اپنے ماضی کے نائب کپتان پر پورا بھروسہ ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم ابھی نوجوان کپتان ہے، ہمیں اسے سپورٹ کرنا چاہیے اور وقت بھی دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے وہ مستقبل میں بہتر نتائج بھی دیں گے، میری نیک خواہشات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر بننے کے بعد کئی ایسی سلیکشنز کی جس پر کافی تنقید ہوئی، سرفراز احمد یہاں بھی مصباح الحق کی حمایت کرتے نظر آئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ کسی کے بارے میں کوئی بھی رائے قائم کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا، مصباح الحق کو بھی تھوڑا وقت دینا ہو گا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے، سب ہی یہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنی بہترین ٹیم لے کر جائیں لیکن کبھی مطلوبہ نتائج نہیں ملتے۔