Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سورو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بنے تو خبریں چلیں کہ وہ صرف دس ماہ تک اس عہدے پر فائز رہ سکیں گے لیکن اب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سورو گنگولی کی حکمرانی تین سال پر محیط ہو گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جنرل میٹنگ یکم دسمبر کو ہو گی جس میں بورڈ کے آئین میں تبدیلی کی جائے گی جس کے بعد سورو گنگولی تین سال تک بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہ سکیں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق اگر کوئی نمائندہ اسٹیٹ کرکٹ کے کسی عہدے پر مسلسل دو مرتبہ فائز رہا ہو تو اسے بھارتی بورڈ میں صرف نو یا دس ماہ کے لیے عہدہ دیا جا سکتا ہے مگر اب یہ قانون تبدیل کیا جا رہا ہے۔ آئین میں ایک تبدیلی بھی متوقع ہے جس کے تحت ستر سال سے زائد عمر کے شخص کو بھی بورڈ میں عہدہ دیا جا سکے گا۔