Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کو مشورہ دیا ہے جو شاید قومی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں کے حق میں ٹھیک نہیں ہے۔ بریٹ لی نے میزبان ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز سے بولنگ نئی گیند سے کروائی جائے۔
بریٹ لی کا کہنا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے جو فاسٹ بولر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کا نمبرون بولر ہے اسے نئی گیند ہی نہیں کروائی جاتی۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا پیٹ کمنز نے اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا ہے اور نئی گیند کرنے کا سب سے زیادہ حق وہ رکھتے ہیں۔
بریٹ لی کہتے ہیں جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نئی گیند کرتے ہیں، پرفارمنس بھی دیتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ نئی گیند اس سے کروانی چاہیے جو بولر ٹیم کو جلدی آؤٹ کر کے دے۔ یاد رہے پیٹ کمنز ایشیز سیریز 2019 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔