Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اوئن مورگن انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی انہیں یہ اعزاز حاصل ہے۔ جارح مزاج بیٹسمین اوئن مورگن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 2000 رنز مکمل کر لیے۔
سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں اوئن مورگن دو مرتبہ بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے۔ پہلے اوئن مورگن نے 7 گیندوں پر 17 رنز اسکور کیے اور ٹرنٹ بولٹ کا شکار بنے جس کے بعد انہوں نے سپر اوور میں بیٹنگ کرتے ہوئے 3 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔
اوئن مورگن نے میچ میں کل 26 رنز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کیے۔ اوئن مورگن نے 84 اننگز میں 29.88 کی اوسط سے 2002 رنز اسکور کر لیے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے ساتویں بیٹسمین ہیں۔