Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ پر ان کی غیرمعیاری کارکردگی کی وجہ سے بہت تنقید کی جا رہی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے۔
انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لٹن داس کا آسان اسٹمپ چھوڑا جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان نے جب ان کے کہنے پر رویو لیا تو وہ بیٹسمین کے حق میں گیا۔
رواں سال ریشب پانٹ تمام ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارتی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے 13 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 210 رنز اسکور کہے ہیں اور وہ صرف ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے مجموعی طور پر 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں موقع ملنے کے بعد 19.88 کی اوسط سے 358 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ صرف 118.15 کا ہے۔