Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں دیپک چہار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارتی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔ دیپک چہار نے چار اوورز میں صرف 7 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ان سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے اجنتھا مینڈس کو حاصل تھا جنہوں نے 8 رنز کے عوض 6 شکار کیے تھے۔ دیپک چہار نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی مچ میں ہیٹ ٹرک بھی کی۔
دیپک چہار نے 18ویں اوور کی آخری گیند پر شفیع الاسلام کی وکٹ لی تھی جس کے بعد 20ویں اوور کی ابتدائی دونوں گیندوں پر وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
دیپک چہار انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بھارتی بولر ہیں۔ ریکارڈ ساز بولنگ کی بدولت دیپک چہار کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔