Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں میزبان بھارت نے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ آخری میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی ٹیم نے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر 174 رنز اسکور کر ڈالے۔ شریاس ائیر 62 اور لوکیش راہول 52 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی دو وکٹیں 12 رنز گر چکی تھیں لیکن نوجوان بیٹسمین محمد نعیم کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوا۔ وہ 48 گیندوں پر 81 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
محمد نعیم کے آؤٹ ہوتے ہی مہمان ٹیم 175 رنز کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دیپک چہار کو سات رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔