Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 آسٹریلیا میں شیڈول ہے جس میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سپر 12 راؤنڈ میں دس ٹیمیں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہیں اور دو ٹیمیں فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر اس مرحلے میں جگہ بنا سکیں گی۔
اس ایونٹ کے حوالے سے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی پیشگوئی کرنے لگا ہوں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سے کوئی ایک ٹیم جیتے گی۔
حال میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا نے بھی ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی شکست سے دوچار کیا۔ یاد رہے انگلینڈ کی ٹیم 2010 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیت چکی ہے جبکہ آسٹریلیا نے یہ ٹائٹل ایک مرتبہ بھی نہیں جیتا۔