Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ-انگلینڈ، آسٹریلیا-پاکستان اور بھارت-بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور سیریز ہارنے کے بعد بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے اس کا فرق صرف ایک پوائنٹ کا رہ گیا ہے۔
انگلینڈ کی تیسری، ساؤتھ افریقہ کی چوتھی اور بھارت کی پانچویں پوزیشن ہے۔ بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نمبرون پوزیشن پر ہیں۔
آسٹریلیا کے ایرون فنچ دو درجے ترقی پا کر دوسرے جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سنچری اسکور کرنے کے بعد لمبی چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔ مچل سینٹنر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے عماد وسیم کا تیسرا اور شاداب خان کا پانچواں نمبر ہے۔