Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ کے لیے کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کر دیے تھے۔ ٹی ٹین لیگ میں پاکستان کے 16 پلیئرز نے شرکت کرنا تھی جس میں 14 کھلاڑی پی سی بی کے زیرسایہ کھیلتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹین لیگ کے لیے پالیسی برقرار رکھی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کے اس سیزن کے لیے کسی کرکٹر کو این او سی نہیں دیا جا رہا اور پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ریٹائرڈ کرکٹرز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو بھی آئی سی سی قوانین کے مطابق این او سی لازمی درکار ہے، کوئی کرکٹر این او سی کے بغیر لیگ نہیں کھیل سکتا۔
یاد رہے ٹی ٹین لیگ میں منتخب ہونے والے پاکستان کے 16 کرکٹرز میں صرف شاہد آفریدی ہی ریٹائرڈ کھلاڑی ہیں۔