Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ بابر اعظم نے اپنی زبردست فارم طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی جاری رکھی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا اے کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے تین بلے باز 60 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نمبر پانچ پر بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئے اور زبردست بلے بازی کرتے ہوئے اسد شفیق کے ساتھ 276 رنز کی شراکت قائم کی۔
بابر اعظم نے 24 چوکوں کی مدد سے 197 گیندوں پر 157 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مسلسل اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن ٹیسیٹ کرکٹ میں ان کی پرفارمنس گزشتہ سال سے بہتر ہونا شروع ہوئی ہے۔
بابر اعظم نے 2018 سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 50.06 کی اوسط سے رنز اسکور کیے ہیں۔ وہ 2018 سے اب تک تینوں فارمیٹس میں 50 سے زائد کی اوسط سے رنز اسکور کرنے والے بیٹسمین ہیں۔
پریکٹس میچ میں بابر اعظم کی سنچری کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ بڑی سنچریاں اسکور کر دیں تو ان کا شمار بھی کوہلی، اسمتھ، ولیمسن اور روٹ جیسے بلے بازوں میں ہونے لگے گا۔