Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیل کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی پیش کرنا ہو گی۔ مصباح الحق کہتے ہیں ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ لائن پاکستان ٹیم کی مضبوط کڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جو بیٹسمین شامل ہیں انہیں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے کا تجربہ ہے۔
مصباح نے کہا کہ اسد شفیق اور اظہر علی آسٹریلیا میں رنز اسکور کر چکے ہیں جبکہ بابر اعظم اور افتخار احمد بہترین فارم میں ہیں، ٹیم کی بیٹنگ میں کینگروز کیخلاف 400 سے زائد رنز اسکور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ یاسر شاہ ٹیسٹ سیریز کے لیے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ پہلے بھی آسٹریلیا کا دورہ کر چکے ہیں، انہیں یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے جبکہ نوجوان فاسٹ بولرز خود کو منوانے کیلئے پرعزم ہیں۔
مصباح الحق سمجھتے ہیں کہ ٹیم کا کمبی نیش اچھا ہے، آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیں گے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جو غلطیاں کیں انہیں ٹیسٹ سیریز میں نہیں دہرائیں گے۔