Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جیمز پیٹنسن انجری سے صحتیاب ہوکر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ جیمز پیٹنسن کو ایشیز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن سیریز کے دوران ہی انجری کے باعث انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔
فاسٹ بولر نے انکشاف کیا کہ ایشیز سیریز میں معمولی انجری ہوئی تھی لیکن مجھے آسٹریلیا روانہ کر دیا گیا اور واپس آکر صرف چار دن بعد ہی میں نے دوبارہ بولنگ شروع کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو مسلسل ٹیم کا حصہ رہنے کی کوشش کروں گا۔ پیٹنسن نے کہا کہ مکمل فٹ ہوں اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم چار فاسٹ بولرز کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے جن میں جیمز پیٹنس کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ جیمز پیٹنسن نے 19 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے اور انہوں نے پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔