Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا اے کے مابین پہلا ٹور میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اظہر علی، شان مسعود اور حارث سہیل جلد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد اسد شفیق کریز پر آئے اور آسٹریلیا کے لیے آہنی دیوار ثابت ہوئے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بابراعظم کے ساتھ مل کر زبردست شراکت قائم کی۔ اسد شفیق نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی بدولت 119 رنز بنائے۔
اپنی پرفارمنس پر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ تین وکٹیں جلدی گر جانے کے بعد ہمیں اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی اور اسی بات کو ذہن میں رکھ کر میں بیٹنگ کر رہا تھا۔
اسد شفیق نے مزید کہا کہ میں اور بابر کریز پر ایک دوسرے کی مدد کر رہے تھے، ایک دوسرے کی اپنی غلطیاں بتا رہے ہیں جس سے ہمیں فائدہ ہوا، اب ایک اچھا ٹوٹل بورڈ پر لگا دیا ہے اور ہم میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
دوسری جانب بابر اعظم نے بھی اسد شفیق کے ساتھ جم کر کھیلا اور 157 رنز جوڑے جس میں 24 زبردست چوکے بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 428 رنز اسکور کیے تھے۔