Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن کھیلنے کے لیے تقریباً 100 سے زائد غیرملکی کرکٹرز نے دلچسپی ظاہر کی اور اپنی دستیابی کا اظہار بھی کیا ہے جس میں بڑے نام بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹریڈ ونڈو اس وقت کھلی ہے اور ٹیمیں آپس میں کھلاڑی تبدیل کر سکتی ہیں۔ کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ صرف یکم دسمبر تک ہو سکتی ہے۔ ٹریڈ ونڈو ختم ہونے کے بعد 6 اور 7 دسمبر کو ڈرافٹ ہو گا جس میں ٹیمیں اپنے بقیہ آٹھ، آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے اگلے سال شروع ہونے والی پی ایس ایل کو مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کرنے کا عندیہ پہلے ہی دے دیا اور اب سو سے زائد غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔