Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی لیکن سیریز میں بنگال ٹائیگرز کی شاندار کارکردگی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو متاثر کر دیا ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری میچ اچھا ہوا لیکن روہت الیون بہتر ٹیم ابھر کر سامنے آئی۔ سابق فاسٹ بولر نے بنگلہ دیش کے نوجوان بیٹسمین محمد نعیم کی بیٹنگ کی تعریف بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ محمد نعیم بہت تگڑا کھیلے ہیں اور ان کو کھیلتا ہوا دیکھ کر اچھا لگا۔ شعیب اختر نے کہا کہ اب لگ رہا ہے بنگلہ دیش سے ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم اب وہ نہیں رہی جو بیس سال پہلے تھی، اب یہ ٹیم پورا مقابلہ کرتی ہے۔ انہوں نے آخری میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دیپک چہار کی کارکردگی کو بھی سراہا۔