Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

صوابی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان لیگ اسپنر محمد اسد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں خود پر خوب محنت کر رہے ہیں۔ محمد اسد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ یاسر شاہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، میں نے یاسر بھائی کی اکیڈمی میں بہت کچھ سیکھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو میں کزن کے ساتھ گراؤنڈ جاتا اور دھوپ میں چھ، چھ گھنٹے پریکٹس کرتا تھا۔ محمد اسد نے کہا کہ میرا یہی مقصد تھا کہ آگے جا کر لیجنڈری عبدالقادر اور یاسر بھائی کی طرح ملک کا نام روشن کرنا ہے۔
نوجوان لیگ اسپنر نے کہا کہ بچپن میں سب دوست مجھے گوگلی بوائے کہتے تھے تو میرا اعتماد بڑھا جس کے بعد میں نے مختلف ورائٹیز کی سیکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریموٹ ایریاز میں ٹرائلز ہوئے تھے جہاں سے میں سلیکٹ ہوا۔
محمد اسد نے مزید کہا کہ جب مجھ پر مشکل وقت آتا ہے تو شین وارن کی ویڈیوز دیکھتا ہوں۔ محمد اسد ایمرجنگ ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور وہ اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔