Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 میں لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر 28 وکٹوں کے ساتھ ابھی تک ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بولر ہیں۔ انہوں نے 2015 میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ ظفر گوہر انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو بھی کر سکتے تھے لیکن وہ سوتے رہ گئے اور متحدہ عرب امارات کی فلائٹ مِس ہو گئی۔
ظفر گوہر سے جب اس سے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ جو ہونا تھا وہ گیا اور میں نے اپنی اس غلطی سے سبق سیکھا ہے۔ ظفر گوہر نے کہا کہ اس وقت میں بدقسمت رہا اور ٹییسٹ ڈیبیو نہ کر سکا۔
نوجوان اسپنر نے کہا کہ زندگی بہت کچھ سکھاتی ہے، میں نے زندگی سے بھی سیکھا ہے اور کرکٹ سے بھی۔ ظفر گوہر نے مزید کہا کہ آئندہ جب بھی موقع ملا تو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔