Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جارحانہ بیٹسمین شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ کی گولڈ کیٹگیری میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان پی سی بی کے ری ہیب پروگرام سے گزر رہے ہیں اور انہیں کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت بھی دے دی گئی تھی۔ گزشتہ روز ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ بھی جاری کیا گیا۔
انہیں پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں بھی شامل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر گولڈ کیٹیگری میں شامل ہونے والے شرجیل خان کو کراچی کنگز اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ کراچی کنگز کیوی اوپنر کولن منرو کو بھی ریلیز کرنا چاہتی ہے جو گزشتہ سیزن میں ناقص فارم کا شکار تھے۔
کراچی کنگز کو اگر شرجیل خان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا ہے تو اسے لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا انتظار کرنا ہوگا کیونکہ گولڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز کی چوتھی پِک ہو گی۔