Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اقبال امام کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سابق ہیڈ کوچ مارک کولز کے جانے کے بعد اقبال امام کو عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دی گئیں تھیں۔ اقبال امام کی ویمن ٹیم کے ساتھ تقرری بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ہوئی تھی۔
انہوں نے اپنے شعبے میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور عبوری ہیڈ کوچ بننے کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کے نتائج بھی اچھے آئے۔ اقبال امام کی بطور ہیڈ کوچ کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 میں بھی اقبال امام ہی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے سال 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہو گا اور 8 مارچ تک جاری رہے گا۔