Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔ افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو درجے ترقی پا کر کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
بولرز کی رینکنگ میں جیسپریت بمراہ پہلی اور ٹرینٹ بولٹ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی 23ویں، شاداب خان 27ویں، عمادوسیم 35ویں اور حسن علی 40ویں نمبر پر موجود ہیں۔
بیٹنگ کی رینکنگ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، بابراعظم، فاف ڈوپلیسی، روس ٹیلر، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، جوئے روٹ، کوئنٹن ڈی کوک اور جیسن روئے بالترتیب پہلے سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈرز کی فہرست میں بین اسٹوکس پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ محمد نبی دوسرے اور عماد وسیم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔