Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 شروع ہونے میں اب صرف سو دن رہ گئے ہیں۔ اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری بھی کرکٹ میدان پر جلوہ گر ہوں گی اور اپنی سریلی آواز سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گی۔
کیٹی پیری ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے موقع پر 8 مارچ 2020 کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں گلوکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ آئی سی سی نے کیٹی پیری کی خدمات حاصل کرکے اس تقریب کو ویمن اسپورٹس کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
اس سے پہلے 1999 کے ویمن فیفا ورلڈکپ کے میدان میں 90 ہزار 185 فینز موجود تھے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 21 فروری 2020 کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ سے ہو گا۔