پاکستان ٹیم نے وارم اپ میچ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تو آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچز کی فکر ستانے لگی۔ پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان ڈے نائٹ وارم اپ میچ پنک بال سے کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلوی بولر شین ایبٹ کے مطابق پنک بال ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کا فائدہ ہوگا کیونکہ پنک بال کچھ اوورز کے بعد نرم پڑجاتی ہے جس کے باعث پاکستانی بیٹسمینوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
شین ایبٹ نے کہا کہ اگر گیند سخت رہے تو ہم ڈے نائٹ ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔ گیند بنانے والی کمپنی کوکا بورا نے بھی گیند میں کچھ تبدیلی کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے اوپر سے گیند کو تھوڑا بہت تبدیل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو ٹور میچز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 21 نومبر سے شروع ہوگی۔