Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر عمران خان سینیئر نے آسٹریلیا جیسے مشکل دورے کا آغاز زبردست انداز میں کیا ہے۔ آسٹریلیا اے کے خلاف پریکٹس میچ میں عمران خان نے اننگز کی ابتداء سے ہی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ عمران خان نے اپنے 12 اوورز میں 32 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دن کے اختتام پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ کسی بھی ٹیم کے لیے مشکل ہوتا ہے لیکن ہم نے یہاں آ کر بہت پریکٹس کی ہے اور اسی کا فائدہ ہمیں پریکٹس میچ میں نظر بھی آیا اور تمام بولرز نے کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ بولنگ کوچ وقار یونس نے بتایا تھا لائن اور لینتھ کے مطابق بولنگ کرنی ہے اور رنز نہیں دینے، میں نے ان کے مشورے پر عمل کیا اور وکٹیں حاصل کیں۔ عمران خان کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی ایسا ہی پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔