Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں انجری کا شکار ہوگئے۔ محمد رضوان پہلی اننگز کے 90ویں اوور میں بیٹنگ کرنے میدان میں آئے تو فاسٹ بولر مچل نیسر کی پہلی ہی گیند ان کے ہاتھ پر لگی۔
اس موقع پر محمد رضوان تکلیف میں نظر آئے جس کے بعد فاسٹ بولر جائے رچرڈسن کی گیند پھر ان کے اسی ہاتھ پر لگی اور وہ اس گیند پر آؤٹ بھی ہو گئے۔
دو مرتبہ ہاتھ پر گیند لگنے کے بعد بھی وکٹ کیپر بیٹسمین آسٹریلیا اے کی اننگز میں وکٹ کیپنگ کرنے آئے لیکن 43ویں اوور میں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی گیند محمد رضوان کے ہاتھ پر تیسری مرتبہ لگی۔
وہ شدید تکلیف کے باعث ڈریسنگ روم میں چلے گئے جس کے بعد اوپننگ بیٹسمین عابد علی متبادل کھلاڑی کے طور پر وکٹ کیپنگ کرنے آئے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان کے ناخن پر گیند لگی ہے جبکہ ان کی انجری زیادہ سنجیدہ نہیں ہے۔