پاکستانی لیگ اسپنر نے بھارتی سٹے باز کی جینٹلمین گیم کو خراب کرنے کی کوشش ناکام کردی۔ کیریبین پریمیئر لیگ کے پچھلے ایڈیشن میں کئی پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آ رہے تھے جس میں نوجوان لیگ اسپنر اسامہ میر بھی شامل تھے۔ اسامہ میر کیربیین پریمیر لیگ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کر رہے تھے جہاں انہیں بھارتی بوکیز نے فکسنگ کی پیشکش کی تھی لیکن اسامہ میر نے فوری طور پر یہ آفر اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کر دی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سٹہ باز ٹیم کے مالکان میں سے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرنشنل سٹے باز کو بھارت سے گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پاکستانی بولر اسامہ میر نے سی پی ایل کے پانچ میچوں میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نمائندگی کی تھی جس میں وہ صرف تین وکٹیں حاصل کر سکے تھے۔