Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین چتیشور پجارا بھی گلابی گیند سے کھیلنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ چتیشور پجارا گلابی بال سے پہلے بھی کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے دلیپ ٹرافی 2017ء میں ڈے نائٹ میچز بھی کھیلے تھے۔
ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے حوالے سے چتیشور پجارا کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا گلابی بال سے کھیلنا زیادہ مختلف ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ سرخ گیند اور گلابی گیند میں زیادہ فرق نہیں ہے۔
ان کا کہنا یے کہ ماضی میں ڈے نائٹ میچز ڈومیسٹک میں کھیل چکا ہوں، اس کا تجربہ یقیناً بنگلہ دیش کے خلاف کام آئے گا۔
تجربہ کار بیٹسمین کہتے ہیں کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا مشکل نہیں بس مختلف ہے، ہم پریکٹس کر رہے ہیں، کچھ اور پریکٹس سیشن کے بعد ٹیم میچ کے لیے تیار ہو جائے گی۔