سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ سابق آل راؤنڈر بورڈ کی دس رکنی گورننگ باڈی کا حصہ ہوں گے جس میں پیٹ کمنز، کرسٹن بیمز اور ایرون فنچ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر مقرر ہونے کے بعد آل راونڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ ہمارے کرکٹرز نے آسٹریلیا کی کرکٹ کو بہت مضبوط بنایا ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ جس کھیل نے مجھے بنایا مجھے اس کا قرض ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔
شین واٹسن نے کہا کہ صدر بننے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ شین واٹسن 59 ٹیسٹ، 190 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن ویمنز کرکٹرز کی یقین دہانی کرواتی ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل ہی نہیں بلکہ ایک بہترین کیریئر بھی ہے۔