Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایمرجنگ ایشیاء کپ 2019 کے لیے تمام ٹیمیں بنگلہ دیش پہنچ چکی ہیں۔ گزشتہ روز ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ آٹھ ٹیموں کو اے اور بی گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں سری لنکا، پاکستان، افغانستان اور عمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں میزبان بنگلہ دیش، بھارت، ہانگ کانگ اور نیپال کو رکھا گیا ہے۔ دونوں گروپس سے ٹاپ کی دو ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
پہلا سیمی فائنل 20 اور دوسرا سیمی فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ایمرجنگ ایشیاء کپ کا فائنل 23 نومبر کو شیڈول ہے۔ سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف 16 نومبر اور عمان کے خلاف 18 نومبر کو پنجہ آزمائی کرے گی۔