Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پوری کرنے والے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا فیصلہ کر دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا کہ شرجیل خان کا نام سات روز میں ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔
شرجیل خان نے اپنے وکیل کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن درج کروائی تھی کہ ان کے خلاف مزید کوئی انکوائری نہیں چل رہی لہذا ای سی ایل سے ان کا نام نکال دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو سات روز کی مہلت دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں شرجیل خان پر فکسنگ کا الزام لگا تھا۔ ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس میں سے آدھی سزا اعتراف جرم کرنے کے بعد معطل کر دی گئی تھی۔