Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کا میلہ کل سے شیخ زید اسٹیڈیم میں لگے گا جبکہ افتتاحی تقریب آج منعقد ہو گی۔ ٹی ٹین لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں قلندرز، ناردرن وارئیرز، ٹیم ابوظہبی، مراٹھا عرابینز، بنگلہ ٹائیگرز، دہلی بُلز، کارنٹکا ٹسکرز اور دکن گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔
دکن گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نبھائیں گے۔ مشتاق احمد نے ٹی ٹین کرکٹ پر رائے دیتا ہوا کہا ہے کہ ٹی ٹین کا فارمیٹ کھلاڑیوں کی خوداعتمادی میں اضافہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فارمیٹ کھلاڑی کو زیادہ سوچنے کا وقت نہیں دیتا بلکہ انہیں اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنا پلان فوری طور پر مؤثر طریقے سے لاگو کریں۔ دکن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنا پہلا میچ دہلی بُلز کے خلاف کھیلے گی۔