Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں سال ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی بات کریں تو بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 1288 رنز بنا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارت سے ہی تعلق رکھنے والے روہت شرما 1232 رنز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ 23 میچوں میں 1141 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے ساتھ شائے ہوپ ہیں جنہوں نے 1123 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پاکستان کے بابر اعظم 1092 رنز اسکور کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 1085 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔