Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان نے آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بیٹسمینوں اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کے بعد کپتان اظہر علی پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد پاکستان کو آسٹریلیا میں سیریز سے قبل اس طرح پریکٹس کرنے کا موقع ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آج تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی، کھلاڑیوں کے لیے سب سے حوصلہ افزا بات یہی ہے کہ سیریز میں کامیابی حاصل کریں اور ایک نئی تاریخ رقم کریں۔
کپتان کہتے ہیں کہ ٹیم کے بلے باز اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں جبکہ پریکٹس میچ میں بولرز نے بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اے کی ٹیم کے زیادہ تر بیٹسمین ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کے خلاف بولنگ کرنا آسان نہیں تھا لیکن عمران خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کی۔
اظہر علی سمجھتے ہیں کہ آسٹریلوی بلے بازوں کو ٹیسٹ سیریز میں آؤٹ کرنا آسان نہیں ہو گا لیکن بولنگ لائن اپ میں صلاحیت موجود ہے کہ ٹیسٹ میچ میں 20 وکٹیں حاصل کر سکے۔