Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔ وقار یونس کا نام بریڈمین میوزیم کے اعزازی بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سڈنی میں بریڈمین فاؤنڈیشن کی جانب سے وقار یونس کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی تھی۔
تقریب میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی جن میں مارک وا اور بریڈ ہیڈن کے علاوہ دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے نامور آسٹریلوی اور بھارتی کھلاڑیوں کے نام بریڈمین میوزیم بورڈ پر آویزاں کیے گئے تھے۔
تقریب میں آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم جان ہاورڈ، پاکستان ہائی کمشنر بابر امین سمیت پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ وقار یونس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔
وقار یونس کا تقریب گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اعزاز میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، پاکستان کے چھوٹے سے علاقے سے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی اور آج بطور پاکستانی کرکٹر یہ ایوارڈ ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔