Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے ‏ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔ گلین میکسویل کے اس فیصلے کو بہت سے کرکٹرز نے سراہا ہے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی گلین میکسویل کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اس قسم کے فیصلے کرنا آسان نہیں ہوتا جس طرح گلین میکسویل نے اپنا مسئلہ سب کے سامنے رکھا وہ قابل تعریف ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ میں بھی ماضی میں اس مشکل دور سے گزر چکا ہوں اور مجھے لگنے لگا تھا کہ سب ختم ہو گیا ہے۔
ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ 2014ء میں دورہ انگلینڈ پر ناکام ہونے کے بعد میں ذہنی طور پر اتنا پریشان ہوگیا تھا کہ کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کروں۔ انہوں نے بتایا کہ میں ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور سوچ رہا تھا کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے بریک لے لوں۔