Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے معاوضے کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی سی بی نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جس میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے۔ پی ایس ایل کی دوسری سب سے بہترین ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 1 کروڑ 15 لاکھ سے 1 کروڑ 60 لاکھ کے درمیان پاکستانی روپے دیے جائیں گے۔
گولڈ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو کم سے کم 69 اور زیادہ سے زیادہ 89 لاکھ روپے ملیں گے۔ سلور کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 24 لاکھ سے 54 لاکھ تک معاوضہ دیا جائے گا اور ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 10 سے 15 لاکھ روپے ملیں گے۔