بسمہ معروف کو آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کپ تک کیلئے قومی ویمن ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے مختصر فارمیٹ میں ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوشش جاری ہے کہ بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں۔ بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا بہت شوق تھا لیکن اپنے والد کے کہنے پر کھیلنا شروع کیا اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ قومی ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بسمہ معروف کا کہنا ہے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں فتح آغاز تھا، انگلینڈ کے خلاف بھی اچھا پرفارم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔