Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔ کیرون پولارڈ، کرس لین اور راشد خان سمیت 28 غیرملکی کھلاڑی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہو چکے ہیں۔ پی ایس ایل فائیو کے لیے کئی غیرملکی سپراسٹارز نے حامی بھر لی ہے۔ پی سی بی نے پلاٹینیم کیٹگری میں شامل ہونے والے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
ورلڈ چیمپیئن ٹیم انگلینڈ کے معین علی، عادل رشید، جیسن روئے اور لیام پلنکٹ بھی پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ کیرون پولارڈ، ڈوائن براوو، محمد نبی، راشد خان، کرس لین اور جے پی ڈومینی بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں۔
معین علی، جیسن روئے اور ڈیل اسٹین نے ڈرافٹ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آنے کے لیے پر جوش ہیں۔
پی ایس ایل فائیو کی پلاٹینیم کیٹیگری کی حتمی فہرست 21 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ ڈرافٹ کی تقریب 6 اور 7 دسمبر کو منعقد ہو گی۔