Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے والے فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں ایک اور سنچری اسکور کردی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ کی ٹیم ناردرن کے 408 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار تھی۔ دوسرے روز اس کی تین وکٹیں 65 رنز پر گر گئیں تھیں۔ اس کے بعد فواد عالم نے اننگز کو سنبھالا اور فرسٹ کلاس کیریئر کی 32ویں سنچری اسکور کرڈالی۔
شیہزر محمد نے 74 رنز بنائے جبکہ انور علی نے بھی نصف سنچری بناکر فواد عالم کا ساتھ دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 126 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ناردرن کے 408 رنز کے جواب میں سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 326 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
ناردرن کے کپتان نعمان علی نے 58 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری اننگز میں ناردرن کی بیٹنگ جاری ہے اور میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔