پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ میں زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر اب بھی پاکستان ٹیم کو ایک تشویش ضرور ہے۔ آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 428 رنز اسکور کیے مگر کپتان اظہر علی صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری اننگز میں بھی اظہر علی کا بلا نہ چلا اور وہ ایک رن بنا کر مائیکل نیسر کی گیند پر پویلین روانہ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اسد شفیق اور افتخار احمد زبردست فارم میں ضرور نظر آ رہے ہیں تاہم ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنے والے اظہر علی کے رنز بھی ٹیسٹ سیریز میں اہمیت کے حامل ہوں گے۔
پاکستان ٹیم 15 اور 16 نومبر کو ایک اور ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 نومبر سے برسبین میں ہو گا۔