Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق سابق کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہم دورہ آسٹریلیا کے مشکل دورے پر جا رہے تھے اور ہم نے کپتان سمیت سینیئر کھلاڑیوں کو بھی باہر کر دیا۔
انضمام الحق نے کہا کہ سرفراز احمد ٹی ٹوئنٹی کے ماہر ہیں، پاکستان کی کوئی بھی ٹیم ایسی نہیں تھی جو دو سال کسی بھی فارمیٹ میں نمبرون رہی ہو اس کے باوجود سرفراز احمد کو ہٹا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اتنے مشکل دورے پر بابر اعظم کو کپتانی دینا کسی صورت ٹھیک نہیں تھا، شاید یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ پاکستان نے آسٹریلیا میں سیریز کے لیے نیا کپتان بھیجا۔
انضمام الحق نے کہا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں، انہیں بہت تجربہ ہے اس لیے ان کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔