Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بال ٹیمپرنگ کیس میں ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن پر چار میچز کی پابندی عائد کردی۔ نکولس پورن نے افغانستان کے خلاف میچ میں بال ٹمپرنگ کی اور ویڈیو ثبوت کی بنا پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں وہ انگوٹھے سے گیند کی حالت تبدیل کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔
آئی سی سی کے مطابق نکولس پورن نے الزام تسلیم کرلیا ہے اور اب وہ اگلے چار ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نکولس پورن نے اپنے بیان میں بال ٹیمپرنگ پر معافی مانگ لی ہے۔
نکولس پورن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بال ٹیمپرنگ کرکے بہت بڑی غلطی کی اور شائقین کو یقین دلاتے ہیں کہ آج کے بعد کبھی ایسا واقعہ ان کی جانب سے رونما نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔